لذیذہ کھانے اور پکوان

قیمہ اور کریلے

سامان
قیمہ آدھ سیر کریلے تین پاؤ نمک مرچ حسب پسند ثابت گرم مسالہ ڈھائی تولہ پیاز ڈیڑھ پاؤ۔ادرک ایک چھوٹی ڈلی۔ٹماٹر ایک عدد ہری مرچ دو عدد پسا ہوا دھنیہ پسا ہوا سفید زیرہ چائے کا ایک ایک چمچہ گھی ایک پاؤ۔
ترکیب
سب سے پہلے کریلوں کی کڑواہٹ دور کیجئے۔ اس کی ترکیب یہ ہے کہ ان کے چھلکوں کو اتنا چھیلیں کہ سبزی باقی نہ رہے اور سفیدی نظر آنے لگے اب انہیں صاف پانی سے دھوئیں اور چھالے ہوئے کریلوں کا وزن کر کے ہر ڈیڑھ پاؤ کے لئے پانچ تولہ گیہوں کا آٹا لے کر اس کی لیہی سی بنا لیں ۔چھلے ہوئی کریلے اس لیہی میں ڈال دیں اور چالیس پینتالیس منٹ تک انہیں اسی حالت میں پڑا رہنے دیں۔اس وقفے کے بعد انہیں لیہی سے نکال لیں او ہاتھوں سے مسل مسل کر خوب اچھی طرح ان کی کرواہٹ دور ہوجائے گی۔بعض خواتین کڑواہٹ دور کرنے کے لئے کریلوں کو اوپر سے کھرچنے کے بعد لچھوں کی شکل میں کاٹ کر نمک لگا کر دھوپ میں رکھتی ہیں۔ مگر یہ عمل کریلے پکانے سے کئی گھنٹے پہلے کرنا چائیے ورنہ کچھ کچھ نہ کڑواہٹ ضرور باقی رہ جائے گی۔
کریلوں کے لئے قیمہ موٹا موٹا تیار کرانا چایئے اس پکانے کی ترکیب سادہ قیمے پکانے جیسی ہے وہ اس عنوان کے تحت درج ہے۔وہان سے دیکھ لیں۔جب قیمہ گل جائے تو کریلے بھی پتیلی میں ڈال کر گلائیں اس سالن کے لئے بعض لوگ کریلوں کو تلتے بھی ہیں اگر انہیں نہ تلا جائے تو بھی قیمہ کریلے کا سالن گھی زیادہ چاہتاہے۔