لذیذہ کھانے اور پکوان

قیمہ بھرے کریلے

سامان
قیمہ ایک سیر بڑھے سائز کے کریلے سوا سیر مرچ نمک گرم مسالہ سفید زیرہدھنیہ سب چائے کے چمچے کے برابر ۔ٹماٹر ایک پاؤ ادرک ایک چھوٹی ڈلی۔پیاز ایک پاؤ ہری مرچیں دو۔ہرا دھنیہ ایک گڈی گھی ایک پاؤ۔
ترکیب
قیمہ ابال کر اسے باریک پیس لیں ۔پیاز باریک کاٹ کر قیمے جیسی بنالیں۔ادرک ہری مرچوں،دھنیہ ٹماٹر کو بھی باریک کاٹ لیں۔گرم مسالہ دھنیہ سفید زیرہ باریک پیس لیں۔کریلوں کی کڑواہٹ دور کریں۔پسا ہوا کٹا ہوا سارا مسالہ قیمے میں ملا دیں۔یہ قیمہ کریلوں میں بھر دیں اور انہیں گھی میں دھیمی آنچ پر باری باری تلیں یہاں تک خوب سرخ ہوجائیں۔قیمہ بھرے کریلے تیار ہوجائیں گے۔