لذیذہ کھانے اور پکوان

قیمہ اور ٹماٹر

سامان
قیمہ آدھ سیر گھی آدھ پاؤ ۔ٹماٹر ایک پاؤ۔پیاز ایک بڑی گنٹھی۔ادرک ایک چھوٹی ڈلی لہسن ایک پوتھی نمک حسب ضرورت ہری مرچیں چار ہرا دھنیہ آدھ گڈی۔
ترکیب
مسالہ پیس لیں۔قیمے کو پانی سے دھولیں مسالہ قیمے میں ملا دیں گھی کڑ کڑا کر پیاز اس میں لال کر کے نکال لیں پھر اس میں قیمہ اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر اس طرح بھونیں کہ ٹماٹر قیمے میں بالکل گھل جائیں اور قیمے کا ہرا مسالہ جو کاٹ کر تیاررکھا گیا ہو پتیلی میں ڈال کر اسے دم پر رکھ دیں جب قیمہ گھی چھوٹے لگے پتیلی چولہے سے اتار لیں۔