لذیذہ کھانے اور پکوان

قیمہ اور آلو

سامان
قیمہ آدھ سیر گھی آدھ پاؤ۔آلو آدھ سیر لال مرچ نمک دھنیہ۔پسا ہوا گرم مسالہ دو چٹکی۔ہرا دھنیہ ایک گڈی پیاز تین ڈلی
ترکیب
پہلے گھی میں پیاز کے تھوڑے لچھے لال کر کے نکال لیں پھر آلو چھلکوں سمیت دو دو ٹکڑے کر کے گھی میں جلدی جلدی ہلکے ہلکے تل کر نکال کر الگ رکھ لیں۔اب گرم مسالے کے علاوہ باقی مسالہ پانی میں پیس لیجئے یہ گاڑھا ہونا چاہئے۔اس میں تھوڑا سا پانی ملا کر گھی میں ڈال دیجئے اور کفگیر سے گاڑھا ہونا چاہئے۔اس میں تھوڑا سا پانی مل کر پانی مل کر گھی میں ڈال دیجئے اور کفگیر سے چلا چلا کر بھوننا شروع کیجئے۔ جب یہ سرخ ہو جائے اور گھی چھور دے جس میں مرچوں کی سرخی ہو تو قیمہ پتیلی میں ڈال کر مسالے اور قیمے کو کفگیر یا چمچے سے خوب اچھی طرح آمیز کر دیجئے۔ اس دوران میں قیمہ بھننا شروع ہو جائے گا ۔آپ اسے اس کے حال پر چھوڑ دیجئے مگر جب یہ دیکھیں کہ یہ پتیلی میں لگ رہا ہے تو کفگیر سے چلاتے ہوئے پانی کی چھینٹے دین تا کہ مسالہ اور وقیمہ جل کر سالن کا ذائقہ کڑوانہ کریں۔اس طرح قیمے کو گلا لیجئے۔پھر آلو اس میں شامل کر کے انہیں گلائیے۔اگر قیمے میں کچھ پانی موجود ہو تو مزید پانی نہ ڈالیے کیونکہ آلو تھوڑے پانی بلکہ بھاپ سے بھی گل جاتے ہیں۔جب آپ کو یقین ہو جائے کہ وہ گل گئے ہیں تا پتیلی چولہے سے اتار کر گرم مسالہ چھڑک دیجئے اور ہرا دھنیہ بھی کاٹ کر ڈال دیجئے۔یہ دونوں چیزیں پلیٹوں میں سالن نکالنے کے بعد بھی ڈالی جاسکتی ہیں۔اگر سالن میں شوربہ رکھنا مقصود ہو تو پھر آلو گل جانے کے بعد مطلوب مقدار میں پانی ڈال دیجئے۔اور پتیلی چند منٹ دم رکھنے کے بعد چولہے سے اتار کر تلی ہوئی پیاز چٹکی سے مسل کر سالن میں ڈال دیجئے۔