لذیذہ کھانے اور پکوان

قیمہ آلو مٹر

سامان
قیمہ آدھ سیر۔آلو آدھ سیر۔مٹر کے دانے تین پاؤ۔لال مرچ نمک دھنیہ پسا ہوا گرم مسالہ تین تین چٹکی۔ہرا دھنیہ ایک گڈی۔پیاز چار ڈلی۔گھی تین چھٹانک۔
ترکیب
ترکیب گھی کڑ کڑا کر اس میں پیاز داغ کر کے الگ رکھ لیجئے پھرآلوؤں کے تین تین یا چار چار ٹکڑے کاٹ کر انہیں گھی میں چند منٹ تلنے کے نکال کر رکھ لیجئے۔آلوؤں کے چھلکے نہ اتارئیے ورنہ ان کے قتلوں میں سوندھا پن باقی نہ رہے گا۔مٹر کے دانوں کو گھی میں ڈال کر تلے اور لال ہونے سے پہلے ہی پتیلی سے نکال کر رکھ لیجئے اب مسالہ بھوننے کی باری ہوگی گرم مسالہ رہنے دیں۔باقی مسالہ جو پانی میں پیسا گیا ہو گھی میں ڈال کر اسے پانی کے چھینٹے دے دے کر اتنا بھونئے کہ سرخ ہو جائے اور گھی چھوڑ دے اس میں قیمہ بھونئے پھر مٹر کے دانے ڈال دیجئے اور تھورا پانی ڈال کر گلائیے اس بات کا خیال رکھئے کہ پانی ایک دفعہ میں تھوڑا ہی دیجئے یہ اتنا ہی ہونا چاہئے جتنے سے مٹر کے دانے گل جائیں ان کے گلنے تک یہ پانی خشک ہو جانا چاہئے اب آلوؤں کے قتلے سالن میں ملا کر پتیلی صرف چند منٹ بھاپ سینے کے بعد اتارلینی چاہئے۔اگر پوری طرح گلانے کے لئے مزید پانی سینے سے مٹر کے دانے بالکل ہی پلپلے ہو کر خراب ہوجائیں۔اب سالن میں گرم مسالہ اور دھنی چھڑک دیجئے اور چند منٹ تک دم پر رکھ کر پتیلی چولہے سے اتار لیجئے۔