لذیذہ کھانے اور پکوان

قیمہ اور لیمو

سامان
قیمہ آدھ سیر لیموچار عدد۔گھی دو چھٹانک۔پیاز آدھ پاؤ ادرک اور لہسن پسا ہوا دو چھوٹے چمچے۔نمک ایک چھوٹا چمچا۔ہلدی چوتھائی چھوٹا چمچہ۔
ترکیب
سب سے پہلے پتیلی میں گھی ڈال کر اسے خوب گرم کریں اور پیاز باریک کاٹ کر اس میں لال کر لیں۔قیمہ میں سب مسالے لگا کر گھی میں ڈال دیں اور اس کو خوب اچھی طرح بھونیں پھر آدھی پیالی پانی ڈال کر قیمہ گلنے کے لئے چولہے پر رہنے دین جب قیمہ گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو اتار کی لیمو کا رس ڈال دیں اور دم پر لگا دیں تا کی گھی اوپر �آجائے یاد رہے کی لیمو کا رس ڈالنے کے بعد قیمہ قطعی نی بھونیں ورنہ قیمہ کڑوا ہو جائے گا۔