لذیذہ کھانے اور پکوان

قیمہ اور کھوپرا

سامان
قیمہ آدھ سیر۔کھوپرہ دو بٹیاں۔پیاز آدھ پاؤ۔دہی آدھی پیالی گھی پون پیالی۔سرخ مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ۔ادرک اور لہسن پسا ہوا دو چھوٹے چمچے ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ کا لا زیرہ ایک چھوٹا چمچہ۔الائچی کلاں چار عدد لونگ چار عدد۔
ترکیب
مسالے پیس کر قیمہ میں لگا دیں اور دہی بھی ملا دیں پھر ایک دیگچی میں گھی گرم کر کے پیاز باریک کاٹ کر بادامی رنگ کی تل لیں ۔تیار شدہ قیمہ کو گھی کا بگھار دیں۔تھوڑا پانی قیمہ میں ڈال کر دیگچی کو ڈھانپ دیں تاکہ قیمہ گل جائے کھوپرا چھیل کر بورے کش پر کس لیں اور گھی میں تل کر الگ رکھ لیں قیمہ کو اچھی طرح بھونیں اور کسا ہوا کھوپرا اس پر بچھا دیں اور پھر اس طرھ بھونیں کو کھوپرا قیمہ میں بالکل مل جائے اگر آپ پتیلی دم پر لگا دیں تو جلدی قیمہ گھی چھوڑ دے گا۔