لذیذہ کھانے اور پکوان

قیمہ اور میتھی

سامان
قیمہ آدھ سیر۔پیاز ایک پاؤ۔گھی آدھ پاؤ دودھ ڈیڑھ پاؤ میتھی آدھ سیر۔لہسن ایک پوتھی۔سبز مرچ پانچ عدد۔سوکھا دھنیہ آدھ چھوٹا چمچہ نمک اور سرخ مرچ حسب ذائقہ۔
ترکیب
میتھی کی پتیاں چن کر ڈنڈیاں علیحدہ کر دیں اور پانی سے چار پانچ متربہ دھوئیں تا کہ مٹی دھل جائے۔پیاز کے لچھے کاٹ لیں۔لہسن کو پیس لیں۔پیاز کو گھی میں ڈال کر بھون لیں تا کہ بادامی رنگ کی ہو جائے اب اس پر قیمہ ڈال دیں اور بھونتے جائیں اتنا بھونیں کی قیمے کا رنگ سرخی مائل ہو جائے پھر اس پر نمک مرچ اور سوکھا دھنیہ ڈال کر بھونیں جب سب کچھ بھن جائے میتھی کا پانی نچوڑ کر ڈال دیں اور بھونتے جائیں اتنا بھونیں کی پتوں کا رنگ سبز نہ رہے اور وہ مسالے میں ملے جلے نظر آنے لگیں ان پر پانی کے چھینٹے دے دے کر بھونیں پھر تھوڑا پانی ڈال کر دم پر لگا دیں جب میتھی کا رنگ ساہ پڑ جائے اور وہ بالکل گل جائے تو اس میں دودھ ڈال دیں اور اس کو تیز آنچ پر بھون کر خشک کرلیں۔