لذیذہ کھانے اور پکوان

قیمہ اور قیمہ بھری مرچ

سامان
بڑی ہری مرچیں آٹھ عدد قیمہ ایک سیر گھی ڈیڑھ پاؤ۔پیاز تین گنٹھی۔لہسن بارہ جوئے پسا ہوا گرم مسالہ دو تولہ ادرک ایک چھوٹی ڈلی ہرا دھنیہ اور پودینہ تھوڑے تھوڑے
ترکیب
حسب ضرورت قیمہ مع مسالہ بھون کر مرچوں کے اندر بھر دیں اور انہیں فرائی پان میں ہلکی آنچ پر تلیں۔پھر فرائی پان سے آہستگی سے نکال کر باقی قیمے میں رکھ دیں اور پندرہ منٹ تک دم پر لگی رکھنے کے بعد اتار لیں۔