لذیذہ کھانے اور پکوان

قیمہ اور پہاڑی مرچ

سامان
قیمہ بڑا گوشت ایک سیر پہاڑی مرچیں ایک سیر گھی ڈیڑھ پاؤ دہی ایک پاؤ پیاز پانچ گنٹھی لہسن ایک پوتھی پسا ہوا گرم مسالہ تین تولے ہرے دھنیے کی ایک گڈی۔
ترکیب
پہلے مرچیں لمبائی یا گولائی میں کاٹ کر انہیں تل کر سرخ کر کے رکھ لیں پھر قیمہ مع مسالہ اور دہی ڈال کر خوب اچھی طرح بھوننے کے بعد اس میں تلی ہوئی مرچیں مع گرم مسالہ اور کٹا ہوا دھنیہ ڈال دیں اور پانچ منٹ تک دم دیں پھر چولہے سے اتار لیں۔