لذیذہ کھانے اور پکوان

بادامی قیمہ

سامان
قیمہ آدھ سیر بادام بیس یا تیس عدد قیمے کا مسالہ گرم مسالہ اور ہرا دھنیہ حسب ضرورت گھی ایک پاؤ تھوڑا سا دہی اگر درکار ہو
ترکیب
پہلے باداموں کی گریاں نکال کر انہیں پانی میں ابالیں۔گریاں ٹوٹنے نی پائیں اگر ٹوٹ جائیں تو ان کے دو زیادہ ٹکڑے نہ ہونے دیں۔ انہیں ابالنے کے بعد تھوڑے گھی میں تل کر رکھ لیں۔ اب قیمہ مع مسالہ بھون کر اس میں بادام ملا کر اوپر سے گرم مسالہ اور دھنیہ چھڑک دیں۔اگر سالن بھنا ہوا رکھنا چائیں تو یہی عمل کافی ہوگا لیں اگر شوربا رکھنا ہو تو تھوڑا سا دہی ڈال کر پانچ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ دہی کے پانی سے شوربا بن جائے گا لیکن اگر کسی وجہ سے دہی خشک ہوجائے تو تھوڑا پانی ڈال کر دس منٹ تک پکائیں۔