لذیذہ کھانے اور پکوان

قیمہ بھرے ٹماٹر

سامان
ٹماٹر سرخ مگر نرم نہیں بارہ عدد ایک انڈا ایک عدد ڈبل روٹی کا تھوڑا سا چورا قیمہ باریک تیار کیا ہوا آدھ سیر گھی تین چھٹانک پیاز دو گنٹھی لہسن بارہ جوئے پسا ہوا گرم مسالہ آدھی چھٹانک ے کچھ کم ادرک ایک چھوٹی ڈلی لال مرچ اور نمک پسن کے مطابق۔
ترکیب
ٹماٹروں کا اوپر کاحصہ کاٹ کر ان کے اندر سے گودا اور بیج نکال لیں مگر گودا زیادہ مقدار میں نہ نکالیں لہسن کے جوؤں اور ادرک کو سل پر باریک پیس لیں پتیلی میں آدھا گھی ڈال کر چولہے پر چڑھائیں اس میں پیاز لال کر کے نکال لیں پھر اس میں قیمہ بھونیں چند منٹ بعد لال مرچ گرم مسالہ نمک لہسن ادرک بھی ڈال دیں مگر اب قیمے کو مزید بھوننا نہیں ہوگا بلکہ اسے دم پر رکھنا ہوگا۔ دس منٹ بعد پتیلی چولہے سے اتار کر اس پر ہری مرچیں کاٹ کر تلی ہوئی پیاز ملا کر مرکب کو ٹماٹروں کے اندر بھر کر ان کہ منہ آٹے کی سخت تہ سے بند کرنے کے بعد ان پر دھاگہ لپیٹ دیں باقی گھی فرائی پان میں ڈال کر کڑ کڑائیں اور ٹماٹروں کے منہ پر انڈے کی سفیدی اور زردی میں لتھ کیا ہوا ڈبل روٹی کا چورا لگا کر انہیں ہلکے سے تل لیں جب یہ حصہ سرخ ہو جائے تو ٹماٹروں کو پلٹ دیں اور فرائی پان سے نکال لیں۔
یہ ڈش قیمے یا ٹماٹر کا سالن نہیں کہی جاسکتی لیکن اگر اسے تر بتر پراٹھوں کے ساتھ کھایا جائے تو بڑی لذت آتی ہے۔اس کے ساتھ سلاد کے باریک کترے ہوئے پتے بھی ہونے چائیں۔