لذیذہ کھانے اور پکوان

قیمہ بھری ہری مرچ

سامان
قیمہ آدھ سیر سبز مرچ بڑی چار عدد گھی ڈیڑھ پاؤ۔پیاز تین چھٹانک لہسن بارہ جوئے گر مسالہ پسا ہوا چائے کا ایک چمچہ ادرک ایک چھوٹی ڈلی۔ہرا دھنیا اور پودینے کے چند پتے۔
ترکیب
مرچوں کے دھو کر ان کے اوپر کے حصے تھورے کاٹ دیں۔ آدھ قیمہ مع تھوڑی باریک کٹی ہوئی پیاز اور ہرا دھنیہ بھون لیں اور اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔ اس میں تھوڑی باریک کٹی ہوئی پیاز اور مسالہ ملا دیں آدھا قیمہ مرچوں میں بھر دیں اور ان کہ منہ دھاگوں سے سی دیں اب فرائی پان مین باقی گھی ڈال کر مرچوں کو آہستہ آہستہ تل لیں۔تھوڑی دیر تلنے کے بعد ان کو باقی قیمہ میں احتیاط سے رکھ دیں اور دم پر لگا دیں۔پندرہ منٹ بعد فرائی پان چولہے سے اتار لیں۔