لذیذہ کھانے اور پکوان

قیمہ بھرے ٹنڈے

سامان
قیمہ آدھ سیر ٹنڈے ایک سیر گھی ایک پاؤ پیاز دو گنٹھی لہسن بارہ جوئے۔ٹماٹر چارد عدد۔پسا ہوا گرم مسالہ۔چار چٹکی پسی ہوئی کھٹائی چائے کا ایک چمچہ نمک اور لال مرچ حسب ذائقہ۔
ترکیب
پہلے قیمے مسالے سمیت بھونیں پھر اسے ٹنڈوں میں جن کو بیج اور گودا نکال کر کھو کھلا کر لیا گیا ہو۔بھر کر ان کا کاٹا ہوا حصہ دوبارہ جوڑ کر ان پر دھاگہ لپیٹ کر نرم آنچ پر سرخ کر کے نکال لیں۔اب فرائی پان لیں۔نمک مرچ اور ٹماٹر کا سوپ تیار کر کے اس میں قیمہ بھرے ٹنڈے رکھ کر پندرہ منٹ تک دم دیں اس کے بعد اتارلیں۔