لذیذہ کھانے اور پکوان

پستوں کا قیمہ

قیمہ تو چھوٹے یا بڑے گوشت ہی کا ہوگا مگر چونکہ اس میں تر کاری کے بجائے پستے ڈالے جاتے ہیں اس لئے پستوں کا قیمہ یا پستوں والا قیمہ کہلاتا ہے اس کی تیاری پر لاگت بہت آتی ہے اس لئے امیر گھرانوں میں تیار کیا جاسکتا ہے۔ 
سامان
قیمہ آدھ سیر قیمے کی مقدار کے لحاظ سے گھی اور مسالے وغیرہ پہلے پستوں کو گھی میں بہت ہلکی آنچ پر تل لیں۔ پھر قیمہ مسالہ بھون کر اس میں پستے ڈال دیں اور پسا ہوا گرم مسالہ مع ہرا دھنیہ ڈال کر تھوڑے پانی کے ساتھ صرف چند منٹ دم پر رکھنے کے بعد چولہے سے اتار لیں۔