لذیذہ کھانے اور پکوان

قیمے کا کیک

سامان
موٹا موٹا قیمہ تین پاؤ کچے انڈے دو عدد دودھ ایک پاؤ ڈبل روٹی کے ٹکڑے ایک پاؤ پیاز کی ایک گنٹھی کتری ہوئی سبز مرچیں تین۔کترا ہوا تھوڑا سبز دھنیہ لہسن دو جوئے ادرک ایک چھوٹی ڈلی کالی مرچ چائے کا آدھا چمچہ نمک حسب ذائقہ
ترکیب
انڈے توڑ کر پھینٹنے کے بعد ان میں دودھ ملا کر ڈبل روٹی کے ٹکڑے ڈال دیں باریک کتری ہوئی پیاز۔سبز مرچ کتری ہوئی ادرک نمک کالی مرچ اور پسا ہوا لہسن قیمے میں ملا کر اس میں انڈے اور دودھ بھی ملاکر دیں اور خوب پھینٹیں۔پھر کیک پکانے کے ڈبے میں سارا قیمہ بھر کر اوون میں درمیانی آنچ کی سینک پر پختہ کریں۔بڑا مزیدار کیک تیار ہوگا