لذیذہ کھانے اور پکوان

قیمے اور آلو کے کٹلس

سامان
قیمہ ایک پاؤ۔آلو ڈیڑھ پاؤ۔انڈے دو عدد گھی اور ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت نمک لال مرچ دھنیہ گرم مسالہ پسا ہوا تھوڑے تھوڑے۔
ترکیب
پہلے آلووؤں کو ابال لیں اور پھر قیمہ بھی ابال لیں۔اب آلووؤں اور قیمے کو پیس کر ان میں مسالہ ملا لیں اور چکھ کر ذائقہ معلوم کریں اگر کسی جزو کی کمی ہو تو وہ مزید شامل کر لیں اس مرکب کی ٹکیاں بنا کر ان پر پہلے انڈے کا لیپ کریں۔اس کے اوپر ڈبل روٹی کا چورا برک کر ان ٹکیوں کو گھی میں تل لیں کٹلس تیار ہو جائیں گے۔