لذیذہ کھانے اور پکوان

قیمہ اور انڈا

سامان
قیمہ آدھ سیر ۔انڈے جتنے مناسب سمجھیں۔دو بڑے ٹماٹر گھی آدھ پاؤ پیاز تین گنٹھی ادرک ایک چھوٹی ڈلی تھوڑا سا ہرا دھنیہ پسا ہوا گرم مسالہ چائے کا۔
ترکیب
قیمہ بھون کر تیار کر لیں۔پھر فرائی پان میں گھی گرم کریں۔اور انڈے توڑ کر اس میں ڈال دیں۔ان پر نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ حسب ذائقہ چھڑکیں اور پلٹتے رہیں جب انڈوں کی لیہی سی بن جائے تو است قیمے میں ڈال دیں چمچہ سے دونوں کو خوب اچھی طرح چلائیں۔یہاں تک کہ قہ گھی چھوڑنے لگیں۔اب قیمے کی پتیلی میں ہرا دھنیہ کتر کر ڈال دیں اب سرف چند منٹ تک چولہے پر رہنے دیں پھر اتارقیمہ انڈا دش تیار ہے۔