لذیذہ کھانے اور پکوان

قیمہ اور ارہر کی دال

سامان
قیمہ آدھ سیر۔ارہر کی دال دو بڑے چمچے گھی دو چھٹانک دہی آدھی پیالی۔پیاز دو ڈلیاں۔ادرک اور پسا ہوا لہسن دو چھوٹے چمچے پسی ہوئی ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ نمک اور مرچ حسب ضرورت۔
ترکیب
قیمے میں ادرک لہسن ہلدی اور نمک مرچ پیس کر لگادیں ایک دیگچی میں گھی گرم کر کے اس میں پیاز باریک کاٹ کر تل لیں پھر قیمہ اس میں ڈال دیں جب قیمے کا پانی خشک ہو جائے گا تو اس کو خوب اچھی طرح بھون لیں ارہر کی دال ایک دیگچی میں ابال کر گھی میں تل لیں اور قیمہ میں ملا دیں۔یاد رہے کہ دال ٹوٹ نہ جائے اس کے دم پر لگا دیں اوپر سے ہرامسالہ ڈال دیں۔