لذیذہ کھانے اور پکوان

قیمہ اور دال ماش

قیمہ کے ساتھ ماش کی دال پکانے کی جو ترکیبیں عامیانہ قسم کی کھانے کی پکانے کی کتابوں میں درج کی گئی ہیں ان سے یہ سالن کچھ مزیدار نہیں پکتا ذیل میں ایک پیرانہ سال عالی خاندان خاتون کی بتائی ترکیب مع سامان درج کی جاتی ہے۔
سامان
قیمہ آدھ سیر۔دھلے ہوئے ماش کی دال ایک پاؤ ادرک دو چھوٹی ڈلی یا ایک بڑی ڈلی پسا ہوا گرم مسالہ آدھی چھٹانک پیاز کی دو ڈلیاں۔
ترکیب
گھی کڑ کر اس میں قیمہ مع سالن بھون لیں اب ایک اور پتیلی میں ماش کی دال ہلکی آنچ پر تلیں اور اسے گھی سے نکال کر قیمے میں ڈال کر خوب اچھی طرح ملا دیں۔پھر قیمے اور دال کی پتیلی چولہے پر چڑھائیں۔اس میں پانی تھوڑا ڈالیں تا کہ جلد خشک ہو جائے۔اس کے خشک ہوتے ہی سالن چولہے پر سے اتار لیں۔اب اس میں گرم مسالہ اور ہرا دھنیہ ڈال دیں اور آم یا لیمو کے اچار کے ساتھ کھائیں۔