لذیذہ کھانے اور پکوان

قیمہ اور ادال چنا

سامان
موٹا موٹا قیمہ ڈیڑھ پاؤ۔دال چنا ایک پاؤ۔نمک اور سرخ مرچ حسب ذائقہ پسا ہوا گرم مسالہ آدھی چھٹانک۔پیاز ایک گنٹھی۔ادرک ایک چوٹی ڈلی ۔ ٹماٹر ایک عدد سبز مرچ چار عدد۔دھنیہ پسا ہوا ایک زیرہ سفید دو تولہ۔گھی آدھ پاؤ۔
ترکیب
دال کو پکانے سے دو گھنٹے پہلے بھگو دیں تاکہ وہ نرم پڑ جائے اس طرح اس کے گلنے میں آسانی ہوجاتی ہے۔جب پکانے کا وقت آئے گو تو دال کا پانی خارج کر کے اسے اچھی طرں نچوڑ یں اور کسی صاف کپڑے پر پھیلا دیں پھر گھی کڑ کڑا کر اس میں پیاز لال کر کے نکال لیں اور پانی میں پیسا ہوا مسالہ بھوننے کے بعد قیمہاس میں ڈال کر خوب اچھی طرح بھونئے کے بعد گلالیں پھر دال کو ابالیں اور قیمے میں ملا دیں اس مرحلے پر سالن میں گرم مسالہ ڈال دینا چائیے ایک صورت یہ بھی ہو سکتی ہے کہ دال ابالنے کے بجائے قیمے میں دال گلالی جائے۔بہرحال یہ ڈش بڑی لذیذ ہوتی ہے۔