لذیذہ کھانے اور پکوان

قیمہ اور بڑیاں

سامان
قیمہ ایک پاؤ۔مونگ یا ماش کی بڑیاں ایک پاؤ گھی آدھا پاؤ۔پیاز دو ڈلی۔دار چینی ایک چھوٹا ٹکڑا۔تھوڑا ہرا دھنیہ۔سفید زیرہ آدھا تولہ۔ٹماٹر ایک عدد لہسن ایک پوتھی۔دہی ایک پاؤ نمک حسب ذائقہ سرخ مرچ اور دھنیہ دو دو چٹکی
ترکیب
سب سے پہلے گھی کڑ کڑا کر اس میں بڑیاں تل لیجئے پھر اس میں پیاز کے تھوڑے لچھے لال کر کے نکال لیجئے اب پانی میں پیسا ہوا مسالہ گھی میں ڈال کر بھونے جب یہ تیار ہو جائے تو اس میں قیمہ ڈال دیجئے اور اسے بھوینے پھر اس پر دہی چھوڑ دیجئے تا کہ اس کا پانی قیمے کو جلد گلائے دار چینی بھی ڈال دیجئے لہسن کا پانی تیار کر کے اس کے چھینٹے دینے چاہیں ان سے بھی قیمہ جلد گلتا ہے جب قیمہ گلنے پر �آجائے تو اس میں بڑیاں ڈال دیجئے۔ اس وقت پتیلی میں پانی زیادہ مقدار میں ہونا چاہئے۔کیونکہ بڑیاں بھاپ پر آجاتی ہیں۔اگر پانی زیادہ ہو تو وہ گھل جائیں گی۔جس سے سالن مزہ ہو جائے گا چند منٹ بعد بڑیاں دیکھئے اگر گل گئی ہوں تا پتیلی چولہے سے اتار کر سالن پر ہرا دھنیہ کتر کر چھڑک دیجئے۔