لذیذہ کھانے اور پکوان

قیمہ اور آلو کے رول

سامان
قیمہ آدھ سیر۔آلو ایک سیر گھی تین چھٹانک پیاز ایک ڈلی لہسن بارہ جوئے ادرک ایک ڈلی سرخ مرچ اور نمک حسب ذائقہ پسا ہوا گرم مسالہ چائے کا ایک چمچہ۔ٹماٹر ایک عدد۔انڈے تین عدد۔ڈبل روٹی کا تھوڑا سا چورا۔
ترکیب
پیاز کے لچھے کاٹ لیں گھی کڑ کڑا کر انہیں اس میں ڈال دیں جب یہ خوب سرخ ہو جائیں تو قیمہ مع مسالہ اور ٹماٹر پتیلی میں ڈال کر اس مرکب کو خوب اچھی طرح بھون لیں اور پتیلی چولہے سے اتار کر ایک طرف رکھ لیں اب آلو ابالئے اور ان کے چھلکے اتار کر انہیں سل پر پیس لیجئے پھر ان میں نمک مرچ ملا دیجئے انڈوں کو توڑ کر ان کی زردی اور سفیدی الگ کر لیجئے زردی کے رول اپنی پسند کی وضع اور سائز کے بنا کر ان میں تھوڑا تھوڑا قیمہ رکھ لیجئے۔ اور منی بند کر کے بعد ڈبل روٹی کا چورا اور انڈے کی سفیدی لگا لگا تلناشروع کر دیجئے۔یہ کھانے کے ساتھ گرم گرم کھائے جاتے ہیں اور ناشتے کے لئے تو خاص چیز ہیں۔