لذیذہ کھانے اور پکوان

قیمے کی ٹکیاں

سامان
روکھا قیمہ آدھ سیر کچے پپیتے کا تھوڑا سا گودا۔ دو ٹماٹر پیاز دو ڈلی ادرک ایک چھوٹی ڈلی۔ہری مرچ۔ہرا دھنیہ۔سرخ مرچ اور نمک کی مقدار حسب پسند۔تھوڑے بھنے ہوئے چنے جنہیں پیس لیا گیا ہو خشخاس ایک تولہ پسا ہوا گرم مسالہ دو یا تین چٹکی دار چینی کے دو تین ٹکڑے گھی آدھ پاؤ۔
ترکیب
قیمے کو پکانے سے کچھ دیر پہلے اس میں پپیتا دار چینی نمک اور آدھی ادرک پیس کر ملا دیجئے۔پھر جب قیمہ گل جائے تو دھنیے باقی ادرک پیاز اور ہری مرچوں کے علاوہ باقی چیزوں کو گھی تل کر قیمے میں ملا دیجئے اب قیمے کی ٹکیان بنائے اور خشک دھنیہ کٹی ہوئی ادرک پیاز اور ہری مرچیں ان میں بھری جاےئے پھر فرائی پان میں رکھ کر ہلکی آنچ دینا شروع کیجئے فرائی پان کو دھانک دینا چائیے جب پانی خشک ہو جائے تو فرائی پان میں گھی ڈال ڈال کر ٹکیوں کو پلٹ پلٹ کر سرخ کر لیجئے۔