لذیذہ کھانے اور پکوان

قیمہ پلاؤ

سامان
قیمہ۲ سیر چاول ایک سیر پیاز ایک پاؤ ادرک کی ایک چھوٹی ڈلی۔لہسن کی ایک پوتھی گرم مسالہ لال مرچ ، دھنیہ سونف ۲ چائے کا چمچہ،دہی ۲ پاؤ۔
ترکیب
سوونف دھنیے، آدھے لہسن اور ڈلی پیاز کو پانی میں ڈال کر ان کی یخنی پکالیجئے اور اسے ایک طرف رکھ لیجئے اب پیاز گھی میں لال کرنے کے بعد اس میں باقی پیاز لال مرچ ادرک اور لہسن کا مسالہ پانی میں پیس کر ڈالیے پھر قیمہ مع گرم مسالہ اور تھوڑا پانی ڈال کر پتیلی ڈھانک دیجئے اس طرح قیمہ گل جائے گا اسے پانی خشک ہو جائے تو چاول جنہیں پہلے سے پانی میں بھگو رکھا ہو تو پتیلی مین ڈال دیجئے اور اتنا ہی پانی ڈالئے جو چاولوں کو گلانے کے لئے کافی ہو تقریباً ایک گھنٹے تک اسے دم پر رہنے دیجئے پھر چولہے اے اتار کر لیجئے