لذیذہ کھانے اور پکوان

قیمے کے بیسنی پکوڑے

بہت باریک پسا ہوا قیمہ آدھ سیر بیسن ڈیڑھ پاؤ تلنے کے لئے تیل یا گھی مناسب مقدار میں پسا ہوا خشک دھنیہ ایک چٹکی پسے ہوئے لہسن کے باری جوئے پسا ہوا گرم مسالہ ایک تولہ پسا ہو سفید زیرہ ایک تولہ پسی ہوئی لال مرچ اور نمک حسب ضرورت ۔
ترکیب
بیسن کو خوب پھینٹیں اور گاڑھا کر لیں پھر اس میں لال مرچ اور نمک ملا کر رکھ لیں۔قیمے کو خوب ابالیں پھر اس میں پسے ہوئے مسالے ملا کر سل پر باریک پیس لیں اب اس کے گولے بنا کر ان پر گاڑھے بیسن کی تہ چڑھائیں اور انہیں کھولتے ہوئے تیل یا گھی میں تل کر نکال لین گرم مسالہ لگا کر کھائے جاتے ہیں