لذیذہ کھانے اور پکوان

قیمے اور چنے کی دال کا بھنا ہوا بھرتہ

سامان
قیمہ آدھ سیر جو بہت باریک تیار کیا گیا ہوگھی ایک پاؤ دال چنا آدھ سیر دہی ایک پاؤ پسا ہوا گرم مسالہ پسی ہوئی لال مرچ نمک حسب ذائقہ۔پیاز کی ایک ڈلی ہری مرچ اور ہرا دھنیہ حسب ضرورت۔
ترکیب
دال گھنٹہ دو گھنٹے پہلے پانی میں بھگو دیں۔ پھر اس میں نمک ڈال کر ابال کر پیس لیں اسی طرح قیمے کو بھی نمک ڈال کر ابال کر بہت باریک پیس لیں اب پہلے گھی کڑ کڑائیں اس میں تھوڑی پیاز لچھوں کی شکل میں تل لیں پھر اسی گھی میں پسی ہوئی دال اور پسا ہوا قیمہ مع لا مرچ بقیہ پیاز اور نمک ڈال کر اسے خوب بھونیں جب دونوں بڑے اجزا سرخ ہو جائیں تو پتیلی چولہے سے اتار کر اس میں پسا ہوا گرم کتری ہوئی ہری مرچ کترا ہوا ڈھنیہ ڈال لیں قیمے دال کا بھنا ہوا بھرتہ تیار ہے خوب مزے سے کھاےئے