لذیذہ کھانے اور پکوان

تلے ہوئے پسندے

سامان
بغیر ہڈی کا گوشت آدھ سیر ایک ایک انچ کے ٹکڑے آدھ انچ موٹے کٹوالیں۔لونگ چھ عدد لہسن کے جوئے چھ عدد۔کالی مرچیں بارہ عدد گھی ایک پاؤ نمک اور مرچ سرخ حسب ذائقہ۔
ترکیب
گوشت کے ٹکڑوں کو نمک،لونگ اور لہسن کے جووں سمیت پانی میں ابال لیں پانی اتنا ڈالیں کہ گوشت گل جائے اور پانی خشک ہوجائے اب فرائی پان میں گھی ڈال کر کڑ کڑائیں اور اس میں یہ ٹکڑے ڈال دیں اور جلدی نکالتے جائیں لیکن اس بات کا خیاؒ رہے کہ ان ٹکڑوں کا رنگ بادامی رہنا چاہئے سرخ نہ ہو اوپر پسی کالی مرچیں چھڑک دیں اور ڈش میں سلاد اور ساس میٹھی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔