لذیذہ کھانے اور پکوان

بھونے ہوئے پسندے

سامان
پسندے آدھ سیر دو چھٹانک۔پیاز کی دو چھوٹی ڈلیاں۔لہسن ایک پوتھی ادرک ایک چھوٹی ڈلی پسا ہوا گرم مسالہ دو چٹکی۔دہی آدھ پاؤ الائچیاں پانچ چھ۔ ہرا دھنیہ ایک گڈی۔
ترکیب
گھی کڑ کڑائیں اور اس میں پیاز کے لچھے تھوڑے سے لال کر کے پتیلی سے نکال کر ایک پلیٹ میں رکھ لیں پھر ادرک،الائچیاں دہی اور پسندے ڈال کر ان کو بھوننا شروع کر دیں۔ دہی پانی چھوڑے گا جن تک پانی خشک نہ ہو جائے بھوننا جاری رکھیں پھر پتیلی میں پسے ہوئے مسالے اور لال مرچیں بھی ڈال دیں اس مسالے کے مرکب کے ساتھ گوشت کو پانی کے ہلکے ہلکے چھینٹے دے کر بھونیں جب پسندے اور مسالہ گھی چھوڑنے لگیں تو گوشت کا گلانے کے لئے پانی ڈال دیں۔اس کی مقدار اتنی ہونی چاہئے کہ اس کی سطح گوشت اور مسالے سے دو انگل اوپر ہو۔اگر گوشت نرم اور تازہ ہوگا تو پسندے زیادہ سے زیادپینتالیں منٹ میں گل جائیں گے اب انہیں ایک بار پھر بھونیں جب گوشت اور مسالہ گھی چھوڑنے لگے تو پتیلی چولہے سے اتار لیں اور ہرا دھنیہ کتر کر اور تلی ہوئی پیاز پیس کر ڈال دینے کے بعد چند منٹ تک پتیلی کا منہ بند رکھیں اس کے بعد کھول کر سالن نکال سکتے ہیں۔پسندوں کے لئے کٹوائے گئیپارچوں کو چھری کی ہلکی ہلکی ضربوں سے گدوانا ضرور چائیے اس طرح یہ جلد گلتے ہیں۔بعض خواتین پسندوں کو بھی پیاز کی طرح تل کر لال کرتے ہیں۔یہ بھی اچھی ترکیب ہے۔اس طرح پسندے زیادہ لذیز ہو جاتے ہیں