لذیذہ کھانے اور پکوان

پکوڑوں جیسے پسندے

گوشت اس طریقے سے کھانا بعض خواتین کو یقیناًخلاف معمول یا عجیب معلوم ہوگا مگر جب وہ گوشت کے پکوڑے نوش فرمائیں گی تو ان کی لذت کی قائل ہوجائیں گی۔
سامان
گوشت کے بہت چھوٹے چھوٹے ٹکڑے آدھ سیر بیسن ایک پاؤ۔تلنے کے لئے تیل یاگھی(مناسب مقدار میں) پسا ہوا گرم مسالہ صرف ایک تولہ۔زیرہ سفید ایک چٹکی۔خشک دھنیہ ایک چٹکی لہسن کے جوئے بارہ تیرہ لال مرچ اور نمک حسب ذائقہ۔
ترکیب
گوشت کے ٹکڑوں کو نمک اور پسا ہوا لہسن لگا کر صرف چند منٹ تک رکھا رہنے دیں پھر پتیلی میں کافی پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں۔ اور گوشت کے ٹکڑوں کو اس میں ابالیں اس کا مقصد یہ ہوگا کہ گوشت کو گلایا جائے۔اس دوران میں مرچیں نمک سفید زیرہ خشک دھنیہ اور لہسن کو پانی کے ساتھ پیس کر مسالہ تیار کر لیںگوشت کے قتلے کچھ دیر تک گل جائیں گے اگر نہ گلیں تو آنچ اور تیز کر دیں جب گوشت اچھی طرح گل جائے تو پتیلی چولہے سے اتار کر انہیں اس میں سے نکالیں اور کسی پلیٹ میں رکھ کر سارا پسا ہوا مسالہ لگا دیں آدھے گھنٹے تک انہیں اسی حالت میں پڑا رہنے دیں پھر بیسن لگائیں اور تیل یا گھی میں لیں۔ان پرگرم مسالہ چھڑک کو نوش فرمائیں تا بڑی لذت آئے گی۔