لذیذہ کھانے اور پکوان

سادہ پسندے

سامان
گوشت آدھ سیر۔خشک دھنیہ تین چٹکی پیاز دو ڈلی ادرک ایک چھوٹیڈلی۔لہسن ایک پوتھی پسا ہوا گرم مسالہ ایک چٹکی پسی ہوئی لال مرچ دو چٹکی۔دہی آدھ پاؤ گھی آدھ پاؤ ۔ہرا دھنیہ ایک گڈی۔
ترکیب
پیاز کے لچھے کاٹ لیں پھر ان میں سے کچھ گھی میں ڈال کر پتیلی چولہے پر چڑھائیں اور گھی کڑ کڑائیں جب پیاز لال ہوجائے تو اسے گھی میں سے نکال کر الگ رکھ لیں یہ سالن تیار ہونے کے بعد پیس کر اس میں ڈالی جائے۔
پیاز،لہسن لال مرچ اور دھنیے کو پانی کے ساتھ سل پر باریک پیس کر پہلے سے تیار رکھنا چائیے۔اسے گھی میں ڈال کر بھوننا شروع کری جب کبھی پتیلی میں لگے پانی کا چھینٹا دیں۔یہ عمل اس وقت تک جاری رکھیں جب تک مسالہ خوب سرخ ہوجانے کے بعد گھی نہ چھوڑنے لگے پھر اس میں پسندے ڈال دیں اور اسے بھونیں چند منٹ بعد دہی بھی ڈال دیں ۔یہ پانی چھوڑنے کا پسندے اس پانی اور گھی میں بھونے جائیے جب یہ خوب لال ہوجائیں تو گلنے کے حق کا پانی ڈال کر پتیلی کو ڈھانک دیجئے۔بیس پچیس منٹ بعد اسے کھول کر دیکھئے اگر پانی خشک ہو گیا ہو اور پسندے ابھی تک نہ گلے ہوں تو مزید پانی ڈال دیجئے اگر گل گئے ہوں تو پتیلی چولہے سے اتر کر اس میں گرم مسالہ اور کترا ہوا دھنیہ ڈال کر چند منٹ کے لئے ڈھانک دیجئے اس ک ے بعد سالن نکالنا شروع کر دیجئے۔