لذیذہ کھانے اور پکوان

گریوی والے پسندے

عام طور سے پسندوں میں شوربا یا گریوی نہیں رکھا جاتا یا اگر رکھا جاتا ہے تو ب ہت تھوڑا مگر بعض لوگ بغیر شوربے والے پسندے کی ترکیب مع سامان ذیل میں درج کی جاتی ہے۔
سامان
پسندے آدھ سیر۔پیاز ایک پاؤ ڈیڑھ پاؤ۔دھنیہ دو چھٹانک لال مرچ اور نمک حسب ذائقہ پسا ہوا گرم مسالہ تین چٹکی۔گھی تین چھٹانک دہی ایک پاؤ ادرک ایک بڑی ڈلی۔ہرا دھنیہ ایک بڑی گڈی۔
ترکیب
گھی میں پیاز کے کچھ لچھے لال کرلینے کے بعد پتیلی میں سے نکال کر الگ رکھ لیں۔پھر پسندے اس میں ڈال کر تل لیں۔باقی پیاز۔دھنیے لال مرچوں اور نمک کی گریوی تیار کیجئے اس کی مقدار اپنی پسند کے مطابق رکھئے اس گریوی میں تلے ہوئے پسندے ڈال کر انہیں گلائیے یاد رہے کی گریوی خشک نہ ہونے پائے اس غرض سے جب یہ خشک ہونے لگے تھوڑا پانی ڈال دیجے جب پسندے گلنے لگیں تو ذائقہ بڑھانے اور گریوی کا گاڑھا کرنے کے لئے اس میں گھی ڈال دیجئے۔بھنے ہوئے گوشت کو گلنے میں زیادہ دیر نہیں لگا کرتی اس لئے پسندے جلدہی گلنے پر آجائیں گے آپ ایک پسندہ پتیلی سے نکال کر دیکھئے اگر وہ گل گیا ہو تو پتیلی چولہے سے اتار کر اس میں پسا ہوا گرم مسالہ کتری ہوئی ادرک کتر ہوا ہرا دھنیہ اور تلی ہوئی پیاز ڈال کر اس کا منہ چند منٹ کے لئے بند کر دیجئے۔اس وقفے کے بعد گریوی والے پسندوں کا لذیز سالن نوش کیا جا سکتاہے۔