لذیذہ کھانے اور پکوان

پارچہ پسندے

سامان
گوشت کے آدھ سیر ٹکڑے جن کا دل ایک چھوتھی انچ لمبائی دو انچ اور چوڑائی دو انچ اور جنہیں چھری سے گودانہ گیا ہو بلکہ چھرے کے ایک رخ سے آہستہ آہستہ پیٹ کر ہموار کر دیا گیا ہو۔
باقی سامان یہ ہے۔پیاز کی دو یا تین ڈلیاں۔لہسن کی ایک پوتھی ادرک کی ایک چھوٹی ڈلی چار لونگیں دار چینی کا ایک ٹکڑا چھوٹی الائچی چار عدد گھی دو چھٹانک دھنیہ لا ل مرچیں نمک حسب ذائقہ اور سرکہ ایک چھٹانک۔
ترکیب سب سے پہلے پیاز کی ڈلیاں لچھوں کی شکل میں کاٹ کر رکھ لیں اس طرح ادرک بھی باریک کتر لیں پیاز کے کچھ لچھے گھی میں تل کر نکال لیں اور انہیں پیس کر رکھ لیں۔
دھنیہ لال مرچ نمک لہسن اور باقی پیاز کا پانی میں پیس کر تیار کیا ہوا مسالہ گھی مین ڈالیں اور اسے بھونیں جب وہ خوب سرخ ہو جائے اور گھی چھوڑنے لگے تو پارچے لونگیں دار چینی اور چھوٹی الائچی پتیلی میں ڈال دیں اور انہیں مسالے کے ساتھ مل کر بھونیں جب گوشت لال ہونے پر آجائے توگلنے کے حق کا پانی ڈال دیں شوربا زیادہ نہ رکھیں سرکہ ڈال کت پتیلی کا منہ چند منٹ تک بند رکھیں اس کے بعد پتیلی چولہے سے اتار لیں۔