لذیذہ کھانے اور پکوان

چوزے کا قورمہ

سامان
ایک بڑا چوزہ۔آدھ پاؤ دہی ادرک ایک ڈلی۔لونگ تین عدد ۔پیاز کی دو ڈلیاں۔دوہری مرچیں۔ہلدی ایک چھوٹا چمچہ گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ پسا ہوا زیرہ ایک چھوٹا چمچہ دو تین لا مرچیں منقےٰ کے بارہ دانے ہرے دھنیے کی ایک گڈی پسا ہوا اور بھنا ہوا زیرہ آدھا بڑا چمچہ نمک بقدر ذائقہ خواہش۔
ترکیب
پیاز کو خوب مہین کتر لیجئے۔ہری مرچوں کو بھی بہت باریک کتر لیجئے۔چوزے کو صاف کر کے اسے منساب ٹکڑوں میں کاٹئے۔پتیلی میں گھی کڑ کڑا کر اس میں دہی پیاز اور پسا ہوا ساب مسالہ بھونئے کہ خوب لال ہوجائیں اس کے بعد پتیلی میں گرم مسالہ زیرہ ہلدی نمک دوہری مرچیں ایک پیالہ پانی سمیت ڈال دیجئے آنچ دھیمی رکھیے۔