لذیذہ کھانے اور پکوان

مرغ کا قورمہ

سامان
مرغ ایک عدد پیاز کی تین چھوٹی ڈلیاں لہسن کو نو جوئے ادرک ایک چھوٹی گانٹھ گھی تین چھٹانک دہی آدھ پاؤ زیرہ سیاہ دو تولہ زیر سفید تین تولہ پسا ہوا خشک دھنیہ تین چٹکی کالی مرچیں چھ عدد دار چینی کا ایک چھوٹا ٹکڑا بڑی الائچی تین عدد ۔چھوٹی الائچی پانچ عدد۔زعفران تھوڑی سی اگر نہ ہو تو بھی چنداں فرق نہیں پڑے گا۔
ترکیب
مرغ کے گوشت کے مناسب سائز کے پارچے بنا کر انہیں چند گھنٹے تک کسی ٹھنڈی جگہ میں رکھا رہنے دیں۔لیکن اگر گرمیوں کا موسم ہو یا آپ جس مقام پر ہوں وہ گرم ہو تو انہیں فوراً پکاڈالیں پیاز لچھوں کی شکل میں کاٹ لیجئے ادرک اور لہسن لال مرچوں سفید اور سیاہ زیروں،خشک دھنیے۔کالی مرچوں اور الائچیوں کو باریک پیس کر ان کا مسالپ تیار کر لیجئے اب گھی گرم کر کے اس میں پیاز کے لچھے لال کر کے نکال لیجئے اور مرغ کے پارچے ثابت لونگ اور دار چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر لال کر لیجئے پھر وہی ڈال کر بھونے جب گوشت گھی چھوڑنے لگے تو پسا ہو لہسن اور نمک مع پسی ہوئی ادرک ڈال دیجئے اور پیاز کے لال کٹے ہوئے لچھے پیس کر ملا دیجئے گوشت بھن چکنے کے بعد پانی مناسب مقدار میں ڈال کر اسے گلا لیجئے حسب پسند شوربا رکھ لیجئے چھوٹی الائچیاں اور زعفران پیس کر ڈالنے کے بعد نوش فرمائیے