لذیذہ کھانے اور پکوان

مرغ کا بھنا ہوا قورمہ

سامان
مرغ ایک عدد۔گھی ڈیڑھ پاؤ۔پیاز ایک پاؤ پسا ہوا گرم مسالہ دو تولہ دہی ایک پاؤ نمک دو تولپ۔سونف اور کالے زیرے کے عرق تھوڑے تھوڑے ادرک دو تولہ جسے کچل کر گاڑھے لیپ جیسا بنالیا گیا ہو۔زعفران ایک ماشہ۔دہی حسب ضرورت۔لال مرچ اور دھنیہ حسب ضرورت۔
ترکیب
مرغ کے مساسب لمبائی چوڑائی کے پارچے بنالیں پھر ان کو چھری کی نوک سے گودیں۔ اس کابعد زیرے اور سونف کے عرق سے دھوئیں اور ان ادرک لیپ کریں۔ پھر ان پارچوں کو سیخوں پر چڑھا کر کوئلوں کی آگ پر بھونیں اور ان پارچوں کو سیخوں پر چڑھا کر کوئلوں کی آگ پر بھونیں اور ان پر گھی ٹپکاتے جائیں جب وہ آدھ بھنے ہوجائیں تو ہرے پارچے کے دو دو ٹکڑے کرلیں۔ اب پیاز کے لچھے کاٹ کر ان میں سے کچھ گھی میں تل کر سرخ کر کے رکھ لیں پھر زعفران آدے دہی میں ملا کر دہی کو خوب گھونٹیں اور اسے بھی الگ رکھیں اس کے بعد باقی پیاز آدھے دہی نمک لال مرچ اور ادرک کا مسالہ پیس کر اسے گھی میں بھون لیں اور مرغ کے بھونئے ٹکڑے اس مسالے میں ڈال کر گلائیں۔جب پانی خشک ہو جائے اور ٹکڑے اور مسالہ پانی چھوڑنے لگے تو سالن چولہے سے اتار لیں اور گرم مسالہ پانی چھوڑنے لگے تو سالن چولہے سے اتار لیں اور گرم مسالہ چھڑک کر پراٹھوں کاے ساتھ نوش فرمائیں۔