لذیذہ کھانے اور پکوان

مسالے دار مرغ

سامان
مرغ ایک عدد گھی ایک پاؤ۔دہی ایک پاؤ پیاز آدھا پاؤ ادرک اور لہسن پسا ہوا دودو چھوٹے چمچے۔نمک ڈیڑھ چھوٹا چمچہ۔بادام کھوپرہ۔تل خشخاس۔دھنیہ زیرہ سفید تین تین چھوٹے چمچے۔
ترکیب
مرغ کو صاف کر کے اس کے ٹکڑے کاٹ لیں سارے مسالے بھون کر دہی میں ملا دیں۔دہی اور مسالوں کو گوشت پر مل کر اسے دس یا پندرہ منٹ کے لئے رکھ چوڑیں۔ایک دیگچی میں گھی گرم کر کے اس میں پیاز کاٹ کا بادامی تل لیں پھر اس میں مرغ بگھار دیں اور اتنا بھونیں کہ اس پر سرخی آجائے۔ایک پیالی پانی ڈال کر مرغ کو گلنے کے لئے چھوڑ دیں۔جب مرغ گل جائے اور پانی خشک ہوجائے تو تھوڑا بھون کر پسی ہوئی زعفران ڈال دیں اور اوپر نیچے کوئلے رکھ کر دم پا لگائیں۔تھوڑی دیر بعد مسالے دار مرغ کا سالن تیار ملے گا۔