لذیذہ کھانے اور پکوان

بالائی دار مرغ

سامان
مرغ ایک عدد گھی ایک پاؤ۔دہی ایک پاؤ بالائی آدھ پاؤ پیاز دو چھٹانک۔لہسن آدھی پوتھی ادرک کی ایک چھوٹی گانٹھ(جسے پیس لیا گیاہو)
باداموں کی گریاں چھوٹی الائچی دو عدد بڑے سائز کے لیموں دو عدد تھوڑی سی ذعفران۔
ترکیب
مرغ کو صاف کریں اور اس کے پارچے بنالیں گھی کڑ کڑا کر اس میں پیاز کے تھوڑے سے لچھے تل کر نکال لیں اسی گھی میں پارچے ادرک۔دہی اور زعفران چھوٹی الائچی اور لیمو) کے علاوہ باقی سب مسالے کتر کر یا کاٹ کر ڈال دیں انہیں ہلکی آنچ پر پکنے دیں چند منٹ بعد ان میں حسب پسند مرچیں اور نمک بھی شامل کر دیں۔مگر پانی بالکل نہ ڈالیں۔کیونکہ پارچے دہی کے پانی اور بالائی کی رطوبت سے ہی گل جائیں گے۔ البتہ جتنا شوربہ رکھنا ہواس کے لحاظ سے گوشت گل جانے بعد پانی ڈال لیں۔ جب پتیلی چولہے سے اتارنے لگیں تو زعفران،چھوٹی الائچیاں اور لیموں کا رس ملا دیں۔