لذیذہ کھانے اور پکوان

مرغ مسلم

سامان
مرغ ایک عدد لہسن ایک پوتھی۔پیاز کو دو ڈلیاں،ادرک سواتولہ۔خشک دھنیہ جسے بھون لیا گیاہوا۔تھوڑا سا جائفل بہت تھوڑی سی جوتری۔کلی مرچیں چار عدد نمک دو چٹکی۔لال مرچیں حسب ذائقہ ہری مرچیں حسب ضرورت پسا ہوا ناریل دو تولہ خشخاس دو تولہ دہی ایک پاؤ۔گھی ایک پاؤ لونگ چار عدد۔چھوٹی الائچی تین عدد۔
ترکیب
مرغ کو لہسن اور نمک ملے ہوئے پانی سے مل مل کر دھوئیے پھر اسے کپڑے سے خوش کر لیجئے۔اب تمام مسالے باریک پیسے اور انہیں دہی میں ملا کر دہی کو گھونٹ لیجئے۔ پیاز کے لچھے کتر کر انہیں گھی میں تل کر لال کر لیجئے۔ اور پتیلی سے نکال کر ہاتھوں سے مل لینے کے بعد دہی مین ملا دیجئے اس مرکب کی نصف مقدار مرغ کے اندر بھرئیے اور اسے دھاگے سے سی کر بند کر دیجئے۔ اس مرکب کی نصف مقدار مرغ کے اوپر مل دیجئے اور نصف گھنٹے تک اسے اسی حالت میں پڑا رہنے دیجئے پھر گھی کو کڑ کڑا ئیے اور اس میں ڈال کر ہلکی آنچ پر بھونتے ہوئے سرخ کر لیجئے جب وہ خوب اچھی طرح بھن جائے تو اس میں گلنے کے حق کا پانی ڈال کر پتیلی کا منہ بند کر دیجئے۔پانی خشک ہوجانے پر اسے چند منٹ مزید بھونئے پھر پتیلی چولہے سے اتار لیجئے۔