لذیذہ کھانے اور پکوان

دم کیا ہوا مرغ

سامان
مرغ ایک عدد گھی ایک پاؤ دہی ایک پاؤ ادرک لہسن پسا ہوا دو بڑے چمچے لال مرچ دو چھوٹے چمچے بادام تل دھنیہ خشخاس ہر ایک دو چھوٹے چمچے نمک حسب ضرورت۔
ترکیب
مرغ کے پیٹ میں آلائش نکال کر اسے اچھی طرح دھولیں پھر سارے مسالے بھون کر پیس لیں اور ان میں دہی ملا دیں۔
ایک لگن میں گھی دال کر اس میں مرغ رکھ دیں اب لگن کو سینی سے ڈھانپ دیں اور اس کے اوپر اور نیچے آگ رکھ کر دم دیں۔پکنے کے دوران وقتاً فوقتاً دیکھتے رہیں کہ مرغ جلنے نہ پائے اور سب طرف سے سرخ ہوجائے گھی نیچے آجائے تو اسے مرغ کے اوپر ڈالتے رہیں اس طرح مرغ گل بھی جائے گا اور سب طرف سے سرخ بھی ہو جائیگا۔ چوزہ مرغ سے پہلے گل جاتا ہے اور زیادہ لذیز بھی ہوتا ہے اس لئے اگر چوزہ دم کیا جائے تو لگن کے اور نیچے اتنی زیادہ آگ نہ رکھی جائے جتی مرغ پر رکھی جاتی ہے ورنہ چوزہ جل جلا کر ختم ہوجائے گا۔