لذیذہ کھانے اور پکوان

مرغ اور کابلی چنے

سامان
ایک چوزہ گھی ایک پاؤ کابلی چنے ایک پاؤ۔لونگ چھ ماشہ الائچی چھ ماشہ۔مرچ سیاہ چار ماشہ۔پیاز ایک چھوٹی ڈلی ۔ادرک کی ایک بڑی گانٹھ۔خشک دھنیہ دو تولہ۔لال مرچیں دو تولہ نمک لاہوری ڈھائی تولہ ۔ہلدی نو ماشہ۔گرم مسالہ حسب پسند۔
ترکیب
کابلی چنے پانی میں بھگو دیجئے چوزے کو دھو کر صاف کیجئے۔ اس کے پارچے بنا کر ایک طرف رکھ لیجئے اسی گھی میں چوزے کے پارچے ڈال کر بھوننے شروع کر دیجئے۔ کابلی چنے پانی سے نکال کر ان میں ڈالئے اور دھنیہ ڈال کر گلانے کے لائق پانی دے دیجئے چند منٹ بعد شوربے کا مسالہ ڈالئے اور پکنے دیجئے۔ جب گوشت اور چنے نرم پڑنے لگیں تو انہیں شوربے میں سے نکال کر الگ رکھ لیجئے اور شوربے کو کپڑے میں چھانئے اس صاف شوربہ میں گوشت اور چنے ڈال کر تیز آنچ پر پکائیے لعاب پیدا ہو جائے گا۔ اب باقی گھی میں لونگیں کڑ کڑا ئیے اور مرغ اور چنوں کو اس گھی کا بگھار دے دیجئے۔ یہ سالن ایک نادر سالن ہی نہیں ہے بلکہ جسم کے لئے قوت بخش بھی ہوتا ہے۔