لذیذہ کھانے اور پکوان

مرغ کاے پسندے

سامان
مرغ ایک عدد گھی دو چھٹانک پیاز دو ڈلی۔دہی ایک پاؤ ادرک ایک بڑی ڈلی۔لہسن ایک پوتھی۔دو بادام کی گریاں۔تھوڑا کھوپرا۔تھوڑے تل۔تھوڑی خشخاس(آخری چار اشیاء کی مجموعی مقدار تین چھوٹے چمچوں سے زیادہ نہیں ہونی چائیے۔پسی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ نمک ڈیرھ چھوٹا چمچہ تھوڑی زعفران۔
ترکیب
مرغ کو پانی سے دھو کر صاف کر لیں پھر اس کی ہڈیاں گوشت سے الگ کر کے اسے مناسب سائز کی بوٹیوں کی شکل میں کاٹ لیں۔اب تھوڑی پیاز کے لچھے کاٹیں۔ باقی باریک کتر لیں ادرک کو باریک پیس لیں۔ لہسن کے جوئے پیس کر ان کی لئی سی بنا لیں۔کتری ہوئی پیاز ادرک اور لہسن کو ملا کر ان میں بادام پیس کر ملائیں اور خوب گھونٹیں پھر کھوپرہ باریک پیس کر اسے بھی آمیزے میں شامل کردیں اور اسے ایک بارپھر گھونٹیں تلوں کو کوٹ کر باریک کریں اور انہیں بھی باقی مسالوں میں ملادیں خشخاس پانی میں بہت باریک پیس کر ملائیں ہر مرتبہ جب آمیزے میں کوئی نئی چیز ملائی جائے خوب گھونٹا جائے تا کہ یہ پہلے سے زیادہ باریک ہوتا چلا جائے ۔اب گھی کڑ کڑا کر پہلے اس میں پیاز کے لچھے تل کر لال کرین ۔پھر مرغ مع مسالہ اس میں ڈال کر بھوننے کے بعد دہی ڈال کر گلائیں دہی کا پانی خشک ہوجائے تو سادہ پانی ڈال کر گلائیں اور جب یہ بھی خشک ہوجائے تو گوشت کو ایک بار بھون کر چولہے سے اتار لیں۔