لذیذہ کھانے اور پکوان

میوہ دار مرغ مسلم

سامان
مرغ ایک عدد جس کا وزن ڈیرھ سیر یا پونے دو سیر کے لگ بھگ ہو۔پیاز کی دو بڑی ڈلیاں ادرک کی ایک چھوٹی گانٹھ۔دہی ایک پاؤ پسا ہو گرم مسالہ دو تولہ۔سوکھی کچری ایک عدد خشک انجیر ایک ۔بادام کی گریاں ایک تولہ۔پستہ ایک تولہ ۔کشمش ایک تولہ کھوپرہ دو تین تولہ بھنے ہوئے چار پانچ تولہ خشخاس چھ ماشہ بونگ چار عدد لہسن کے بارہ جوئے۔
ترکیب
مرغ کو صاف پانی سے دھوئیے پھر پتیلی چولہے پر چڑھا کر پانی کو جوش دیجئے او ر اس میں لونگیں اور لسہن کے صرف چار جوئے ڈال دیجئے چند منٹ بعد اس میں مرغ بھی ڈال دیجئے۔ اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ مرغ کو اس پانی سے گلا کر نرم کیا جائے۔
جب پتیلی میں پانی خشک ہوجائے تو اسے چولہے سے اتار کر مرغ اس میں سے نکال کر ایک ڈش میں کسی ٹھنڈی جگہ رکھ دیں تاکہ ٹھنڈا ہوتا رہے۔
اس کے بعد مرغ کو چھری یا کانٹے کی تیز نوک سے خوب گودئیے ادرک باریک کترئیے۔بادام کی گریوں کو باریک کاٹئے پستے کشمش اور کھوپرے کو بھی کوٹ کر باریک کر لیجئے۔
اگلا مرحلہ یہ ہے کہ بادام پستے ،کشمش اور کھوپرا خوب اچھی طرح ملا کر اس میں پسی ہوئی مرچیں اور نمک بھی شامل کردیں۔
اب تھوڑا گھی پتیلی میں ڈال کر پتیلی چولہے پر چڑھائیے اور یکخت آگ تیز کر دیجئے جب گھی کڑکڑانے لگے تو اس میں پیاز کے لچھے ڈال کر تل کر لال کیجئے۔ اور پتیلی میں سے نکال کر ہاتھوں سے مل کر میوں اور نمک مرچ کے مرکب میں ملا کر اسے خوب اچھی طرح گھونٹ کر سب اجزا کو اچھی طرح آمیز کرلیجئے۔
ابلے ہوئے مرغ کے پیٹ میں یہ آمیزہ بھر دیجئے اور اسے تاگے سے اچھی طرح بند کر دیجئے۔انجیر کوٹ کر خمیرہ سا بنا لیجئے۔ اور انہیں ملا لیجئے۔پھر گرم مسالہ ان میں ملا کر چیز سے خوب اچھی طرح آمیز کر دیجئے۔
پھر چنوں کو پیس لیجئے۔خشخاس بھی پیسے انہیں ملا کر ان میں نمک اور پسی ہوئی مرچیں شامل کر دیجئے۔
ان دونوں مرکبوں کو ملا کر دہی شامل کر دیجئے۔دہی کو خوب پھینٹے پھر اس مرغ کے اوپر لیپ دیجئے اور مرغ کو لوہے کی دو سیخوں پر چڑھا کر کوئلوں کی آگ پر سینکئے آنچ ہلکی رکھئے۔جب مرغ خوب بھن جائے تو اسے کانٹے سے آہستہ آہستہ گوہ ئیے اور اس پر باقی ماندہ گھی اس طرح ٹپکائیے کہ گھی مرغ میں جذب ہوتا چلا جائے۔چند منٹ کے اندر اندر میوے دار مرغ مسلم تیار ہوجائیگا۔