لذیذہ کھانے اور پکوان

پتیلی کا مرغ

اس کو پتیلی کا مرغ اس لئے کہا جاتا ہے کہ گو مرغ سالم رہتا ہے اور اسے بھونا بھی جاتا ہے مگر یہ سیخ پر نہیں چڑھایا جاتا ہے بلکہ بند پتیلی کے اندر ہی بھون کر پانی دئیے بغیر گلایا جاتا ہے۔
سامان
مرغ ایک عدد گھی ایک پاؤ۔دہی ڈیڑھ پاؤ۔زیرہ سیاہ دو تولہ زیرہ سفید دو تولہ کالی مرچیں چھ سات عدد لونگ بارہ عدد بڑی الائچی چھ عدد دار چینی ایک ٹکڑا پسی ہوئی لال مرچیں اور نمک حسب ذائقہ۔
ترکیب
مرغ کو پانی سے دھو کر صاف کر کے پارچے کر لیجئے۔ لونگوں کے علاوہ باقی سب مسالے سل پر پیس لیجئے مگر ان میں پانی نہ ملائیے اور اگر ملانا ہی پڑتے تو کم مقدار میں ملائیے اب دہی کو بلو کر یہ مسالے اور ثابت لونگ اس میں ڈالئے اور گھی بھی پگھلا کر شامل کر دیجئے پھر یہ مرکب کچھ مقدار میں دوبارہ سالم مرگ کے اندر ڈالئے باقی اس کے بیرونی حصے پر لگا دیجئے۔اور پتیلی کو ڈھانپ کر کم از کم تین گھنٹے تک اسی حالت میں پڑا رہنے دیجئے۔پھر پتیلی کو چولہے پر چڑھائیے آنچ ہلکی رکھئے تاکہ مرغ گل جائے اس کی نشانی یہ ہوتی ہے کہ دہی کا پانی خشک ہوجاتا ہے جب مرغ اور مسالہ گھی چھوڑ دے تو پتیلی چولہے سے اتار کر نوش فرمائیں۔