لذیذہ کھانے اور پکوان

مرغ کا شوربہ

سامان
مرغ ایک عدد گھی ایک پاؤ۔پیاز آدھ پاؤ۔لال مرچ آدھا چھوٹا چمچہ۔دھنیہ ثابت ایک چھوٹا چمچہ نمک ڈیڑھ چھوٹا چمچہ۔
ترکیب
سب سے پہلے مرغ صاف کر کے اس کے ٹکڑے کاٹ لیں ایک دیگچی میں گھی گرم کر کے پیاز باریک کاٹ کر اس میں تل لیں پھر اس میں نمک مرچ دھنیہ وغیرہ ڈال کر بھونیں اس کے بعد مرغ کے ٹکڑوں کا اس میں بگھار دیں اور رنگ بادامی ہونے پر چار سیر پانی ڈال دیں اب دیگچی کو ڈھک کر خوب پکنے دیں یہاں تک پانی چار سیر کا آدھ سیر رہ جائے پھر اس کو دم پر لگا دیں۔