لذیذہ کھانے اور پکوان

مرغ اور ٹماٹر

سامان
مرغ ایک عدد۔ٹماٹر آدھ سیر ۔گھی آدھ پاؤ۔پیاز ایک پاؤ۔ادرک لہسن پسا ہوا دو چھوٹے چمچے۔سرخ مرچ ایک چھوٹا چمچہ نمک دو چھوٹے چمچے۔
ترکیب
سب سے پہلے مرغ صاف کر کے اس کے ٹکڑے کر کے دھو ڈالیں۔ پھر اسے پسا ہو لہسن،ادرک اور نمک لگا کر رکھ دیں ایک پتیلی میں گھی گرم کر کے اس میں پیاز باریک کاٹ کر لال لر لیں پھر اس میں مرغ بگھار دیں اور ساتھ ہی ہلدی اور مرچ بھی ڈال دیں۔ٹماٹروں کو دھو کر ان کے ٹکڑے کر لیں۔تا کہ ٹماٹر گل کر مرغ میں مل جائیں۔ایک پیالی پانی ڈال کر دیگچی ڈھک دیں اور دھیمی آنچ پر لگا دیں تاکہ مرغ گل جائے جب مرغ گل جائے تو اس میں یہ دیکھیں کہ مسالہ کافی باقی رہے