لذیذہ کھانے اور پکوان

ترکاری بھرا مرغ

سامان
ایک مرغ(جو دوسوا دو سیر کا ہوتا ہے کہ پیٹ میں کئی ترکاریاں بھری جاسکیں) مٹر کے دانے ایک پاؤ۔آلو آدھ پاؤ۔گاجریں آدھا پاؤ ٹماٹر ایک عدد شلغم کی ایک چھوٹی ڈلی۔پیاز کی ایک بڑی ڈلی۔آدھی چھٹانک پسی ہوئی لال مرچ۔نمک حسب ذائقہ۔مچور کی ایک پھانک۔دہی ایک پاؤ۔
ترکیب
مڑ کے دانوں کو پانی میں ہلکا سا گلالیں۔پھر انہیں تھوڑے گھی میں تل لیں۔
آلوؤں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کریں۔پھر انہیں نمک ملے ہوئے پانی میں صرف اتنا ابالیں کہ کچے نہ رہیں مگر اتنا نرم نی کریں کہ ٹوٹنے یا بھرتہ بننے لگیں۔پھر انہیں تھوڑے گھی میں تل لیں۔
گاجریں ابالنے یا تلنے کی ضرورت نہیں۔انہیں صرف کدوکش میں نکال لیں۔شلغم کی ڈلی آلوؤں کے ساتھ ابال لیں یہ اتنا ابالنے سے ہی نرم پڑ جائے گا۔ پیاز کے باریک لچھے کتر لیں۔انہیں گھی میں تل کر فرائی پان سے نکال کر خشک کرنے کے بعد ہاتھوں میں مسل کر ان کا ملیدہ سا بنا لیں ۔اب سب ترکاریوں کو ملا دیں اور ان میں تلی ہوئی پیاز کا ملیدہ بھی شامل کردیں۔ پھر آمیزے میں امچور کی پھانک پانی میں سل پر پیس کر ہلا دیں اور اسے مرغی کا پیٹ کھول کر اس کے اندر بھر کر مظبوط موٹے یا گے سے باندھ کردیں۔ تا کہ ترکاریاں باہر نہ نکل سکیں۔ اب گھی ایک بڑی پتیلی میں ڈال کر پتیلی چولہے پر چڑھائیے اور گھی کڑ کڑائیے جب گھی خوب گرم ہوجائے تو پسا ہوا مسالہ مرغ پر مل کر مرغ اس میں ڈالیں۔اور ہلکی آنچ پر بھونیں۔یہاں تک سرخ ہوجائے۔یہ ترکاریاں بھرا ہوا روسٹ مرغ تیار ہوجائے گا۔اگر مرغ صرف گھی میں بھوننے سے نی بچے تو پتیلی میں تھوڑا سا پانی بھی ڈالیں۔