لذیذہ کھانے اور پکوان

مسالے بھر روسٹ مرغ

سامان
ایک بڑا مرغ پیاز آدھ سیر۔مٹر آدھ پاؤ۔انڈا ایک عدد چند آلو۔پسی ہوئی لال مرچ دو تولہ نمک حسب ذائقہ۔امچور کی پھانکیں دو عدد دہی ایک پاؤ لہسن کے نو جوئے ادرک کی ایک بڑی ڈلی کالی مرچیں نو عدد گھی ایک پاؤ۔
ترکیب
لہسن کے جوؤں اور ادرک کو باریک پیس کر ان میں نمک مل کر مرغ پر لیپ کر دیں مٹر کے دانوں کو تل لیں۔اندہ ابال کر چھیل لیں۔اور اس کے ٹکڑے کاٹ لیں ۔آلو ابال کر اس کے ٹکڑے کت لیں۔پیاز کے کچھ لچھوں کو گھی میں تل کر انگلیوں کو پودوں سے مسل کر رکھ لیں۔پھر ان میں نمک مرچ اور امچور پیس کر باریک کتر لیں۔ان میں پسی ہوئی لال مرچ اور نمک ملائیں۔پھر لہسن کو جوؤں کو پیس لیں۔ان میں پسی ہوئی لال مرچ اور نمک کے آمیزے میں شامل کر دیں اور اسے گھی میں تلیں تلنے کے دوران اس میں دہی شامل کر دیجئے۔دہی پانی چھوڑے گا اس پانی سے مسالہ پک جائے گا مزید چند منٹ بھون کر آگ سے اتار لیجئے یہ مسالہ ترکاریوں اور انڈے کے اس آمیزے میں جو پہلے تیار کیا ہے ملا دیں اور اسے مرغ کے پیٹ میں بھر کر مرغ کو روسٹ کر لیں۔