لذیذہ کھانے اور پکوان

تندوری مرغ

سامان
چوزے تین عدد ۔زیرہ سفید دو تولہ۔خشک دھنیہ دو تولہ۔لال مرچ حسب ذائقہ۔نمک حسب ذائقہ۔کچا پپیتا ایک تولپ گھی ایک چھٹانک۔
ترکیب
چوزوں کو صاف کرنے کے بعد ان کے چار بڑے بڑے ٹکڑے کر لیں۔ ان کی دونوں ٹانگیں اور پیٹ کے دو برابر کے حصے کاٹ لیں سینہ اور کلیجی وغیرہ الگ کر دیں۔ چار ٹکڑوں کو چھری کی نوک یا کانٹے سے گود لیں پھر زیرہ،خشک دھنیہ مرچ نمک اور پپیتا سب کا مسالہ پیس کر ان پر لیپ دیں اور انہیں ٹین کے ٹرے میں برابر رکھ کر چالیس منٹ کے لئے تندوری میں رکھ دیں اس کے بعد انہیں تندور سے نکال کر ان پر گھی مل دیں۔