لذیذہ کھانے اور پکوان

چوزوں کے تکے

سامان
دو چوزے گھی یا مکھن ایک چھٹانک خشک دھنیہ آدھی چھٹانک پسی ہوئی لال مرچ اور نمک حسب ذائقہ زیرہ آدھی چھٹانک۔کچا پپیتا ایک چھوٹی پھونک۔ٹماٹر دو عدد سلاد تھوڑا سا۔
ترکیب
چوزوں کو کئی ٹکڑوں میں اس طرح کاٹیں کہ ان کے مختصر پارچے بن سکیں۔ دھنیہ لال مرچ۔زیرہ سفید اور پپیتا پیس کر مسالہ تیار کرین اور چوزوں کے ٹکڑوں پر مل دیں۔پھر انہیں سیخ پر چڑھا کہ پختہ کریں اور گھی ٹپکاتے جائیں۔